: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،2مارچ(ایجنسی) غداری کے الزام میں گرفتار جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کو دہلی ہائی کورٹ نے آج چھ ماہ کی عبوری ضمانت دے دی۔ یونیورسٹی کیمپس میں 9 فروری کو منعقد ہ ایک پروگرام کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں کنہیا کمار کے
خلاف دہلی پولس نے بغاوت کا معاملہ درج کر کے 13 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ان کی پیشی سے قبل ان پر حملے کے بعد انہوں نے اپنی ضمانت کے لئے پہلے سپریم کورٹ سے فریاد کی تھی لیکن عدالت عظمی نے یہ کہتے ہوئے ا نہیں ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا کہ یہ معاملہ اس قدر حساس نہیں ہے کہ اس کو براہ راست سپریم کورٹ میں لایا جائے۔